آسٹریلیا میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے افسران نے سڈنی میں نئے سال کی
شام میں حملے کی دھمکی دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔پولیس حکام نے آج بتایا کہ 40 سالہ ڈیمین اونيل کو کل سڈنی ہوائی اڈے سے اس
وقت
گرفتار کیا گیا جب وہ لندن سے آنے والے طیارے سے اتر رہا تھا۔اس سے پہلے گزشتہ ہفتے میلبورن میں پولیس نے چھاپے مارے تھے اور سڈنی کے
اہم مقامات پر کرسمس کے موقع پر حملہ کئے جانے کی اسلامک اسٹیٹ سے تحریک
یافتہ منصوبہ کو ناکام کیا تھا۔